May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 16

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاۗءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لٰعِبِيْنَ 

اورہم نے آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اُ س کو اس لئے پید انہیں کیا کہ ہم کوئی کھیل کرنا چاہتے ہوں

 آیت ۱۶:  وَمَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا لٰعِبِیْنَ:   «اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ اُن دونوں کے مابین ہے، کھیل کے لیے نہیں بنایا ہے۔»

            یعنی ہم نے یہ دنیا کھیل تماشے اور شغل کے لیے نہیں بنائی ہے۔ ہماری ہر تخلیق بامقصد اور اٹل قوانین پر مبنی ہے۔ اسی طرح دنیا میں قوموں کے عروج وزوال کے بارے میں بھی «سنت اللہ» اور قواعد و ضوابط بالکل غیرمبدل اور نا قابل ِتغیر ہیں۔

UP
X
<>