قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 12
فَلَمَّآ اَحَسُّوْا بَاْسَنَآ اِذَا هُمْ مِّنْهَا يَرْكُضُوْنَ
چنانچہ جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو وہ ایک دم وہاں سے بھاگنے لگے
آیت ۱۲: فَلَمَّآ اَحَسُّوْا بَاْسَنَآ: «پھر جب انہیں محسوس ہوا ہمارا عذاب»
جب عذاب کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے اور انہیں احساس ہو گیا کہ اب واقعی عذاب آنے والا ہے تو:
اِذَا ہُمْ مِّنْہَا یَرْکُضُوْنَ: «تو اس سے بھاگنے لگے۔»