May 19, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 50

قَالَ رَبُّنَا الَّذِيْٓ اَعْطٰي كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدٰى

موسیٰ نے کہا :’’ ہما را رَبّ وہ ہے جس نے ہر چیز کو وہ بنا وٹ عطا کی جو اُس کے مناسب تھی، پھر (اس کی) رہنمائی بھی فرمائی۔‘‘

 آیت ۵۰:  قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْٓ اَعْطٰی کُلَّ شَیْئٍ خَلْقَہُ ثُمَّ ہَدٰی:   «موسی ٰ نے کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شے کو اس کی خِلقت عطا کی، پھر ہدایت دی۔»

            یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو ایک خاص شکل اور ہیئت کے مطابق تخلیق کیا ہے اور پھر ہر مخلوق کی خلقت کے عین مطابق اسے جبلی ہدایت بھی عطا کی ہے۔ مثلاً اس نے بکری کو جبلی ہدایت دی ہے کہ اس کی غذا گوشت نہیں ہے، گھاس وغیرہ ہے، اور شیر کو جبلی ہدایت دی ہے کہ اس کی غذا گھاس نہیں، گوشت ہے، اسی طرح ہر چیز کو جبلی طور پر اس نے مخصوص عادات و اطوار اور خصوصیات کا پابند کر دیا ہے۔

UP
X
<>