May 19, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 41

وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِيْ

اور میں نے تمہیں خاص اپنے لئے بنایا ہے

 آیت ۴۱:  وَاصْطَنَعْتُکَ لِنَفْسِیْ:   «اور میں نے تم کو بنایا ہے خاص اپنے لیے۔»

            اِصْطَنَعْتُ، صَنَعْتُ سے باب افتعال ہے۔ ص کی مناسبت سے ت یہاں ط سے بدل گئی ہے۔ یعنی میں نے آپ کی شخصیت کو خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔ شاہی محل کے اندر مخصوص ماحول میں آپ کی پرورش کرائی ہے اور بعض خصوصی صلاحیتیں آپ کی شخصیت میں پیدا کی ہیں۔ اس لیے کہ مجھے آپ سے ایک بڑا کام لینا ہے۔

UP
X
<>