May 5, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 24

اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى 

(اب) فرعون کے پاس جاؤ۔ وہ سرکشی میں حد سے نکل گیا ہے۔‘‘

 آیت ۲۴:  اِذْہَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّہُ طَغٰی:   «اب تم جاؤ فرعون کی طرف، وہ بڑا سرکش ہو گیا ہے۔»

            فرعون کی سر کشی اب حد سے تجاوز کر رہی ہے۔ چنانچہ آپ جائیں اور اسے بھلائی اور دین حق کی دعوت دیں۔ اسے یہ بھی کہیں کہ وہ بنی اسرائیل پر ظلم نہ کرے اور انہیں واپس اپنے وطن فلسطین جانے کی اجازت دے دے۔

UP
X
<>