May 5, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 21

قَالَ خُذْهَا وَلا تَخَفْ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الأُولَى 

اﷲ نے فرمایا : ’’ اسے پکڑ لو، اور ڈرو نہیں ۔ ہم ابھی اسے اس کی پچھلی حالت پر لوٹا دیں گے

 آیت ۲۱:  قَالَ خُذْہَا وَلَا تَخَفْ:   «فرمایا: اس کو پکڑ لو اور ڈرو نہیں!»

            سورۃ النمل (آیت: ۱۰) اور سورۃ القصص (آیت: ۳۱) میں اس واقعہ کے حوالے سے حضرت موسیٰ کے خوفزدہ ہو جانے کا ذکر بھی آیا ہے:  فَلَمَّا رَاٰہَا تَہْتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدْبِرًا وَّلَمْ یُعَقِّبْ.   «تو جب اُس نے دیکھا کہ وہ (لاٹھی) حرکت کر رہی ہے جیسے کہ وہ ایک سانپ ہو، تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا»۔ پھر اللہ نے فرمایا کہ موسیٰ ڈرو نہیں، بلکہ آگے آؤ اور اس کو پکڑ لو۔ بہر حال یہاں پر وہ تفصیل بیان نہیں ہوئی۔

            سَنُعِیْدُہَا سِیْرَتَہَا الْاُوْلٰی:   «ابھی ہم اس کو لوٹا دیں گے اس کی پہلی حالت پر۔»

UP
X
<>