May 7, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 14

اِنَّنِيْٓ اَنَا اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدْنِيْ ۙ وَاَ قِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِيْ

حقیقت یہ ہے کہ میں ہی اﷲ ہوں ۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اس لئے میری عبادت کرو، اور مجھے یاد رکھنے کیلئے نماز قائم کرو

 آیت ۱۴:  اِنَّنِیْٓ اَنَا اللّٰہُ لَآ اِلٰــہَ اِلَّآ اَنَا:   «یقینا میں ہی اللہ ہوں! کوئی اورمعبود نہیں سوائے میرے»

            یہ آیت اس لحاظ سے ممتاز ومنفرد ہے کہ اللہ کی انانیت (انانیت ِکبریٰ) کے اظہار کے لیے جو الفاظ یہاں اس مقام پر استعمال ہوئے ہیں، میرے علم کی حد تک قرآن میں کسی اور مقام پر نہیں ہوئے۔ علامہ اقبال نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں کہ ایک تو ہماری انائے صغیر(The finite ego) ہے اور اس کے مقابلے میں اللہ کی انائے کبیر (The Infinite Ego) ہے۔ اس انائے کبیر (The Great I am) کا اس آیت میں بھرپور انداز میں اظہار ہوا ہے۔

            فَاعْبُدْنِیْ وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیْ:   «پس تم میری ہی بندگی کرو، اور نماز قائم رکھو میری یاد کے لیے۔»

UP
X
<>