May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 74

فَانطَلَقَا حَتَّى إِذَا لَقِيَا غُلامًا فَقَتَلَهُ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَّقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُّكْرًا 

وہ دونوں پھر روانہ ہوگئے، یہاں تک کہ اُن کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی تو اُن صاحب نے اُسے قتل کر ڈالا۔ موسیٰ بول اُٹھے : ’’ ارے کیا آپ نے ایک پاکیزہ جان کو ہلاک کر دیا جبکہ اُس نے کسی کی جان نہیں لی تھی جس کا بدلہ اُس سے لیا جائے؟ یہ تو آپ نے بہت ہی بُرا کام کیا !‘‘

 آیت ۷۴:   فَانْطَلَقَا حَتّٰیٓ اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَہُ :    «پھر وہ دونوں چل پڑے، یہاں تک کہ ان کی ملاقات ہوئی ایک لڑکے سے تو اُس (خضر) نے اس کو قتل کر دیا»

               قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَکِیَّۃً بِغَیْرِ نَفْسٍ:   «موسی ٰ نے کہا: کیا آپ نے قتل کر دیا ایک معصوم جان کو بغیر کسی جان کے (بدلے کے) ؟»

            اُس نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا، کسی کا خون نہیں بہایا تھا، پھر بھی آپ نے اسے قتل کر دیا۔

               لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا نُّکْرًا:   «یہ تو آپ نے بہت ہی نا معقول حرکت کی ہے۔»

UP
X
<>