April 19, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 5

مَّا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلا لآبَائِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِن يَقُولُونَ إِلاَّ كَذِبًا 

اس بات کا کوئی علمی ثبوت نہ خود اُن کے پاس ہے، نہ اُن کے باپ دادوں کے پاس تھا۔ بڑی سنگین بات ہے جو اُن کے منہ سے نکل رہی ہے۔ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں ، وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں

  آیت ۵:   مَا لَہُمْ بِہِ مِنْ عِلْمٍ وَّلَا لِاٰبَآئِھِمْ:  «انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں اور نہ ہی ان کے آباء و اَجداد کو تھا۔»

            انہوں نے یہ جو عقیدہ ایجاد کیا ہے اس کی نہ تو ان کے پاس کوئی علمی سند ہے اور نہ ہی ان کے آباء و اَجداد کے پاس تھی۔

               کَبُرَتْ کَلِمَۃً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاہِہِمْ:  «بہت بڑی بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہی ہے۔»

            یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے اولاد منسوب کر کے اس کی شان میں بہت بڑی گستاخی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

               اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا کَذِبًا: «وہ نہیں کہتے مگر سرا سر جھوٹ۔»

UP
X
<>