May 4, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 35

وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَذِهِ أَبَدًا 

اور وہ اپنی جان پر ستم ڈھاتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوا۔ کہنے لگا : ’’ میں نہیں سمجھتا کہ یہ باغ کبھی بھی تباہ ہوگا

 آیت ۳۵:   وَدَخَلَ جَنَّتَہُ وَہُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِہِ: «اور وہ داخل ہوا اپنے باغ میں اس حال میں کہ وہ اپنی جان پر ظلم کر رہا تھا۔»

               قَالَ مَآ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ ہٰذِہِ اَبَدًا: «اُس نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ یہ (باغ) کبھی بھی برباد ہو سکتا ہے۔»

            یعنی میرا یہ باغ ہر لحاظ سے مثالی ہے۔ اسے میں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنا رکھا ہے۔ انگوروں کی نازک بیلوں کے گردا گرد کھجوروں کے بلند و بالا درخت سنتریوں کی طرح کھڑے ہر قسم کے طوفان اور بادِ صرصر کے تھپیڑوں سے اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آب پاشی کے لیے نہر کا وافر پانی ہر وقت موجود ہے۔ لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ اسے کبھی کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ 

UP
X
<>