May 6, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 16

وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلاَّ اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحمته ويُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًا 

اور (ساتھیو !) جب تم نے اِن لوگوں سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے، اور اُن سے بھی جن کی یہ اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں ، تو چلو اب تم اُس غار میں پناہ لے لو، تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنا دامنِ رحمت پھیلا دے گا، اور تمہارے کام میں آسانی کے اسباب مہیا فرمائے گا۔‘‘

 آیت ۱۶:   وَاِذِ اعْتَزَلْتُمُوْہُمْ وَمَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰہَ فَاْوُوْا اِلَی الْکَہْفِ یَنْشُرْلَکُمْ رَبُّکُمْ مِّنْ رَّحْمَتِہِ ویُہَیِّئْ لَکُمْ مِّنْ اَمْرِکُمْ مِّرْفَقًا:  «اور اب جبکہ تم نے خود کو اُن لوگوں سے اور جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتے ہیں، ان سے علیحدہ کر لیا ہے تو اب کسی غار میں پناہ لے لو، تمہارا رب پھیلا دے گا تمہارے لیے اپنی رحمت اور تمہارے معاملے میں تمہارے لیے سہولت کا سامان پیدا فرما دے گا۔»

UP
X
<>