April 25, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 1

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجَا 

تمام تعریفیں اﷲ کی ہیں جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی، اور اس میں کسی قسم کی کوئی خامی نہیں رکھی

آیت ۱:   اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِہِ الْکِتٰبَ:   «کل حمد و ثنا اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نازل کی اپنے بندے پر کتاب»

            رسول اللہ کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو تعلق اور نسبت ہے اسے یہاں لفظ «عبد» سے نمایاں فرمایا گیا ہے۔

            وَلَمْ یَجْعَلْ لَّہُ عِوَجًا:   «اور اس میں اُس نے کوئی کجی نہیں رکھی۔»

UP
X
<>