April 19, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 8

وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لاَ تَعْلَمُونَ 

اور گھوڑے، خچر اور گدھے اُسی نے پیدا کئے ہیں تاکہ تم اُن پر سواری کرو، اور وہ زینت کا سامان بنیں ۔ اور وہ بہت سی ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ہے

 آیت ۸:  وَّالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیْرَ لِتَرْکَبُوْہَا وَزِیْنَۃً:  «اور(اسی نے پیدا کیے ) گھوڑے اور خچر اور گدھے، کہ تم ان پر سواری کرو اور (تمہارے لیے ہے اُن میں) زینت بھی۔»

            ان مویشیوں سے انسان کو بہت سے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں اور یہ اس کے لیے باعث ِزیب و زینت بھی ہیں۔ خصوصی طور پر گھوڑا بہت حسین ا ور قیمتی جانور ہے اور اس کا مالک اسے اپنے لیے باعث ِفخر و تمکنت سمجھتا ہے۔

             وَیَخْلُقُ مَا لاَ تَعْلَمُوْنَ:  «اور (ایسی چیزیں بھی) وہ پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم ہی نہیں۔»

            یعنی یہ تو چند وہ چیزیں ہیں جن کے بارے میں تم لوگ جانتے ہو، مگر اللہ تعالیٰ تو بے شمار ایسی چیزیں بھی تخلیق فرماتا ہے جن کے بارے میں تمہیں کچھ بھی علم نہیں۔ 

UP
X
<>