April 25, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 5

وَالأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ 

چوپائے اُسی نے پیدا کئے جن میں تمہارے لئے سردی سے بچاؤ کا سامان ہے، اور اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں ، اور اُنہی میں سے تم کھاتے بھی ہو

 آیت ۵:  وَالْاَنْعَامَ خَلَقَہَا لَـکُمْ فِیْہَا دِفْءٌ وَّمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَاْکُلُوْنَ:  «اور چوپایوں کو بھی اُس نے پیدا کیا، ان میں تمہارے لیے گرمی کا سامان اور کئی دوسرے فائدے بھی ہیں، اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو۔»

            بعض جانوروں کی اون سے تم لوگ لباس بنتے ہو، جو سردی کے موسم میں تمہیں گرمی پہنچاتا ہے، بعض جانوروں کے بالوں سے بہت سی دوسری چیزیں بناتے ہو۔ اسی طرح یہ جانور اور بھی بہت سی صورتوں میں تمہارے لیے مفید اور مدد گار ہوتے ہیں، حتیٰ کہ تمہاری خوراک کی بیشتر ضروریات بھی انہی سے پوری ہوتی ہیں۔ 

UP
X
<>