May 2, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 7

لَّقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِّلسَّائِلِينَ 

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ (تم سے یہ واقعہ) پوچھ رہے ہیں ، اُن کیلئے یوسف اور اُن کے بھائیوں (کے حالات میں ) بڑی نشانیاں ہیں

 آیت ۷:  لَقَدْ کَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَاِخْوَتِہٓ اٰیٰتٌ لِّلسَّآئِلِیْنَ: « یقینا یوسف اور آپ کے بھائیوں (کے قصے) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں پوچھنے والوں کے لیے۔ »

            یعنی جن لوگوں (قریش ِمکہ) نے یہ سوال پوچھا ہے اور جن لوگوں (یہود مدینہ) کے کہنے پر پوچھا ہے، ان سب کے لیے اس قصے میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ اگر وہ صرف اس ایک قصے کو حقیقت کی نظروں سے دیکھیں اور اس پر غور کریں تو بہت سے حقائق نکھر کر اُن کے سامنے آ جائیں گے۔

UP
X
<>