May 5, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 2

أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ اللَّهَ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ 

 (یہ کتاب پیغمبر کو حکم دیتی ہے کہ وہ لوگوں سے یہ کہیں ) کہ : ’’ اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ میں اُس کی طرف سے تمہیں آگاہ کرنے والا اور خوش خبری سنانے والا ہوں ۔ ‘‘

   آیت ۲:  اَلاَّ تَعْبُدُوْٓا اِلاَّ اللّٰہَ اِنَّنِیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ وَّبَشِیْرٌ:  «کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اللہ کے۔ یقینا میں ہوںتمہارے لیے اُسی کی جانب سے خبردار کرنے والا اور بشارت دینے والا۔ »

            انبیاء ورسل کے لیے قرآن میں بشیر اور نذیر کے الفاظ بار بار آتے ہیں۔  جیسے سورۃ النساء میں فرمایا: رُسُلاً مُّبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ لِئَلاَّ یَکُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌ بَعْدَ الرُّسُلِ وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا. اور سورۃ الانعام میں فرمایا: وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلاَّ مُبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ. (آیت: ۴۸)۔

UP
X
<>