May 7, 2024

قرآن کریم > الـقارعـة >sorah 101 ayat 6

فَاَمَّا مَنْ ثَــقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ

اب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے

آيت 6: فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ: «تو جن لوگوں كے (نيكيوں كے) پلڑے بھارى هوں گے۔»

        يهاں يه نكته خصوصى طور پر لائق توجه هے كه ان آيات ميں ايك هى قسم كے وزن يا ميزان كے ايك هى پلڑے كا ذكر آيا هے۔ اس بارے ميں عام رائے يه هے كه «موازين» سے مراد يهاں نيكيوں كا وزن هے۔ يعنى حساب كے وقت هر شخص كى نيكيوں كا وزن كركے ديكھا جائے گا كه يه وزن «مطلوبه معيار» كے مطابق هے يا نهيں۔ اور يه «مطلوبه معيار» بھى هر شخص كا الگ الگ اس كے «شاكله» كے مطابق هوگا۔ ظاهر هے هر شخص كى استطاعت (پيدائشى صلاحيتوں اور ماحول كے منفى ومثبت اثرات كے مطابق) دوسرے شخص كى استطاعت سے مختلف هوگى اور هر شخص اپنى استطاعت كى حد تك هى الله كے هاں مكلف هوگا: ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرة) «الله تعالى نهيں ذمه دار ٹھهرائے گا كسى جان كو مگر اس كى وسعت كے مطابق»۔ چناں چه هر شخص كے شاكله يعنى اس كے جينز (genes) كى طرف سے اسے حاصل هونے والى صلاحيتوں اور ماحول كے اثرات كو مد نظر ركھتے هوئے اس كے ليے نيكيوں كے وزن كا ايك خاص معيار مقرر كيا جائے گا۔ اگر تو اس كى نيكيوں كے وزن (موازينه) كو اس معيار كے مطابق پايا گيا تو اسے كاميابى كا پروانه مل جائے گا۔

UP
X
<>