May 6, 2024

قرآن کریم > الـعاديات >sorah 100 ayat 5

فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا

پھر اُسی وقت کسی جمگھٹے کے بیچوں بیچ جا گھستے ہیں

آيت 5: فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا: «پھر اس كے ساتھ وه (دشمن كى) جمعيت كے اندر گھس جاتے هيں۔»

        پرانے زمانے كى جنگوں ميں گھوڑے بهت مؤثر اور كار آمد هتھيار كے طور پر استعمال هوتے تھے۔ حملے كے وقت گھوڑے اپنے سواروں كے حكم پر مخالف فوج كى طرف تيروں كى بوچھاڑ اور نيزوں كى يلغار كى پروا نه كرتے هوئے ان كى صفوں ميں گھس جاتے تھے۔ گھوڑے كا اپنے مالك كى فرماں بردارى ميں اپنا خون پسينه ايك كر دينے كا جذبه اور اس كى وفادارى ميں اپنى جان كى بازى تك لگا دينے كا وصف! يه هے دراصل ان قسموں كے مضمون كا مركزى نكته جس كى طرف يهاں توجه دلانا مقصود هے۔ چناں چه گھوڑوں كے ان اوصاف كے ذكر كے بعد تقابل كے طور پر انسان كے كردار كا ذكر يوں كيا گيا هے:

UP
X
<>